خاتون قتل، نشہ سے روکنے پرکزن مارڈالا

کریم بلاک میں موٹرسائیکل سوار کی تلخ کلامی کے بعد ساتھی خاتون پر فائرنگ
 23سالہ احمد رضا کو کزن نذیر نے نشہ سے روکنے پر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ گلشن اقبال سے چند گز کے فاصلے پر موٹرسائیکل سوار نے ساتھی خاتون اورلیاقت آباد میں نشہ سے منع کرنے پر نوجوان نے اپنے کزن کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کریم بلاک گول چکر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے ساتھ بیٹھی خاتون کو اتار کر فائرنگ کر دی ، ایک گولی اسکے منہ میں لگی اور وہ موقع پر دم توڑ گئی ، موٹرسائیکل سوار فرار ہو گیا۔پولیس نے جائے
 وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے مقدمہ درج کرلیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ، لواحقین ملنے پر مزید حقائق سامنے آئینگے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پرموٹرسائیکل سوار نے خاتون کو قتل کر دیا۔لیاقت آباد کے علاقے میں23سالہ احمد رضا کو اسکے کزن نذیر نے نشہ سے روکنے پر طیش میں آکر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نیملزم کو گرفتار اورآلہ قتل برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق نذیر مقتول کا قریبی عزیز ہے جس نے ملزم کو نشے اور اپنے گھر داخل ہونے سے منع کیا تھا۔