نکاح سے انکار پر خاتون نے نوجوان مارڈالا

مہر گل کا شوہرکیساتھ تنسیخ نکاح کا کیس چل رہا،بغیر طلاق شادی کرنا چاہتی تھی ،ثقلین خان کے سرمیں گولی مار دی 
میانوالی(خصوصی رپورٹ )نکاح سے انکار پر خاتون نے نوجوان کوسر میں گولی مار کر قتل کر دیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میانوالی کی حدودِ میں واقع وانڈھی سیداں والی میں رہائش پذیر مہر گل کا اپنے شوہر عظمت کے ساتھ تنسیخ نکاح کا کیس عدالت میں چل رہا ہے،ملزمہ مہرگل نے 21سالہ ثقلین خان کو اس کے بھائی حسین خان اور عبداللہ کے ساتھ اپنے گھر بلایا اور نکا ح کرنے کے لئے کہا ،ثقلین نے بغیر طلاق شادی سے انکار کر دیا جس پر ملز مہ مشتعل ہو گئی اور فائرنگ کر دی ،ثقلین خان سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی د م توڑ گیا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی اور مقتول کے بھائی حسنین خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔