کالاشاہ کاکو (خصوصی رپورٹ )صدر مریدکے کے علاقہ کوٹ یعقوب میں خاتون سمیرا بی بی نے اپنے رشتہ دار شبیر احمد کو مبینہ زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے مقتول کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی،ملزمہ موقع سے فرار ہوگئی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مبینہ ملزمہ سمیرا بی بی کی تلاش شروع کردی ہے۔