ویب ڈیسک:راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے موجودہ حکومت کو "ڈفرز کی رجیم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان کا گروتھ ریٹ نیچے جا چکا ہے اور ابھی تک وہ زمین بوس ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں، اور جوڈیشل کمیشن کے ممبرز پر بھی الزامات ہیں، جس پر چیف جسٹس کی قیادت میں تضاد دیکھنے کو مل رہا ہے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ 5 اکتوبر کو ان پر 14 فارن ایکٹ کے مقدمات لگائے گئے، جنہیں انہوں نے سیاسی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان آ رہی ہے جبکہ ملک کی اقتصادی صورتحال بدتر ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہونا چاہیے۔