لاہور: ڈی آئی جی ٹریفک لاہور نے ای چالان نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اس اقدام کا مقصد شہر میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کے واجبات کی وصولی کو یقینی بنانا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے وارڈنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ موٹرسائیکلز اور گاڑیوں کا ای چالان ریکارڈ چیک کریں اور نادہندگان سے واجبات وصول کریں۔ سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے کہا کہ اس سے قبل سیف سٹی کی نشاندہی پر کارروائیاں کی جا رہی تھیں، تاہم اب یہ کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے تاکہ نادہندہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کے خلاف مزید کارروائی کی جائے۔ لاہور شہر میں ہزاروں گاڑیاں اور موٹرسائیکلز سیف سٹی کے ای چالان نادہندہ ہیں۔