ایران کو آپریشن وعدہ صادق 3 سے روکنے کیلئے امریکہ اور اسرائیل کے پیشگی حملے کو بعید نہیں سمجھتے
تہران(یواین پی)ایرانی جنرل علی فدوی نے کہا ہے اسرائیل ہمارے جوابی آپریشن وعدہ صادق 3 کا انتظار کرے، ایران اور استقامتی محاذ تیار ہے اور اسرائیل میں ہم سے مقابلے کی طاقت نہیں۔ ایرانی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا ہم، ایران کو آپریشن وعدہ صادق 3 سے روکنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کے پیشگی حملے کو بعید نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ۔ جنرل فدوی نے کہا کہ اسرائیل ہمارے جوابی حملے کا انتظار کرے، اسرائیل کا جغرافیا بہت چھوٹا اور اس حکومت کے اندر ہمارے اہداف کا بینک بہت بڑا ہے۔