ہمارے میڈیا نے 12 روزہ جنگ کے بعد ہمارے خلاف ہونے والی سازش کو بے نقاب کیا:ایرانی سفیر

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ  ہمارے میڈیا نے 12 روزہ جنگ کے بعد ہمارے خلاف ہونے والی سازش کو بے نقاب کیا‘28دسمبر کو غیرملکی کرنسی کی قدر میں اضافہ کے بعد پرامن مظاہرے شروع ہوئے۔مرکزی و صوبائی حکومتوں نے تہران اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کیے‘امریکہ و اسرائیل نے ان مظاہروں کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی۔ایرانی سفیر یہاں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔بریفنگ سے قبل ایران میں حالیہ احتجاجی مظاہروں اور مظاہروں کی آڑ میں تخریب کاری پر دستاویزی ویڈیو چلائی گئی۔دستاویزی ویڈیو میں شر پسند عناصر کو احتجاج کو ہائی جیک کرتے اور تخریبی سرگرمیوں میں بدلتے دکھایا گیا۔