بھارت نے پھر للکارا تو جغرافیہ بدل کر اْسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے خواجہ آصف

 28ویں ترمیم پر کابینہ میں ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی‘‘ ایران پر امریکہ یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کا کوئی امکان نہیں ‘ دوسرے ممالک جنگ کے حق میں نہیں ہیں
افغانستان بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے‘نئی دہلی سے ہدایات ملتی ہیں‘افغانستان کی جس جگہ سے ہم پر حملہ ہوگا بھرپور جواب دیں گے:نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے  بھارت کا جغرافیہ بدل کر اْسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا  بھارت کو جو پہلے مار پڑی ہے، بھارت ابھی تک اسے سہلا رہا ہے۔ اگر بھارت نے دوبارہ للکارا تو بھارت کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے۔ ایران پر امریکہ یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ دوسرے ممالک جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا  28ویں ترمیم پر کابینہ میں ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔افغانستان بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے‘نئی دہلی سے ہدایات ملتی ہیں‘افغانستان کی جس جگہ سے ہم پر حملہ ہوگا بھرپور جواب دیں گے