تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ وہ بیروت میں حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہی ہے۔بی بی سی کے مطابق پیر کی صبح لی گئی تصاویر میں لبنان کے دارالحکومت کے جنوبی مضافات میں دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کا دعوی ہے کہ وہ ایران کے حمایت یافتہ گروہ سے منسلک دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہی ہے۔لبنانی میڈیا نے بھی جنوبی بیروت میں اسرائیلی حملوں کی ایک نئی لہر رپورٹ کی ہے۔امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کا اثر پورے خطے پر پڑ رہا ہے اور لبنان میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔