حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر حملے کا دعوی

 لبنان سے دو ڈرونز اور 40 میزائل  فائر کئے گئے جنہیں تباہ کردیا گیا:اسرائیلی فوج 
  اسرائیل نے  لبنان میں آپریشن کو  وسعت دیدی،  مزید کئی دیہات میں زمینی کارروائیاں
بیروت،تل ابیب (آئی این پی ) حزب اللہ نے پہلی بار اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر ڈرونز سے حملے کا دعوی کردیا جبکہ  حزب اللہ کے ہاتھوں زمینی کارروائی میں اسرائیل کے 6 فوجی ہلاک ہوگئے دوسری جانب  اسرائیل     لبنان میں زمینی آپریشن کو مزید وسعت دیتے ہوئے  مزید کئی دیہات میں زمینی کارروائیاں شروع کردی ہیں  جبکہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری  ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق  لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے  کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر اور وزارت دفاع کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے