دمشق(آئی این پی)اسرائیل نے دمشق میں حزب اللہ کی انٹیلی جنس تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق دمشق میں سیدہ زینب کے علاقے میں حزب اللہ اور پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے ایک فارم پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ یہ کارروائی اس نے کی ہے۔ اعلان کیا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے دمشق کے قریب حزب اللہ کی انٹیلی جنس تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔