4ڈاکو دن دیہاڑے رکشہ ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار

ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ ) چار نامعلوم ڈاکو دن دیہاڑے رکشہ اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھینا گیا رکشہ برآمد کر لیا جبکہ ملزمان تاحال فرار ہیںتفصیلات کے مطابق گذشتہ دن   کوٹلہ کلاں چک 43 کارہائشی  بلال سندھو جو رکشہ ڈرائیور ہے، سانگلہ ہل سے سواری لے کر چھٹے چک 46 کی جانب جا رہا تھا کہ پل نہر کے قریب رکشہ میں سوار دو نامعلوم ملزمان نے اس سے رکشہ نمبری-7913  LEM(ماڈل 2017) چھین لیا۔اسی دوران پیچھے سے آنے والے مزید دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر رکشہ ڈرائیور سے 97 ہزار روپے نقدی بھی چھین لی۔ اور موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چھینا گیا رکشہ بل چک کے قریب نہر کے پاس سے برآمد کر لیا، جسے ملزمان فرار ہوتے ہوئے چھوڑ گئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے.