واربرٹن، زہریلے سانپ کے ڈسنے سے 13 سالہ طالبعلم جاں بحق

واربرٹن (خصوصی رپورٹ)واربرٹن کے نواحی علاقے جھگیاں بسکیں میں زہریلے سانپ کے ڈسنے سے 13 سالہ طالبعلم جاں بحق ہو گیا، واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔تفصیلات کے مطابق جھگیاں بسکیں کے رہائشی مرحوم امیر علی سندرانہ کے گھر صبح سویرے اچانک ایک زہریلا سانپ گھس آیا جو واش روم میں جا چھپا۔ اسی دوران امیر علی کا 13 سالہ بیٹا محمد ضمیر، جو آٹھویں جماعت کا طالبعلم تھا، حسبِ معمول واش روم گیا تو وہاں موجود سانپ نے اسے ڈس لیا۔اہل خانہ نے فوری طور پر بچے کی حالت غیر ہوتے ہی اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کرنا چاہا۔، تاہم زہر جسم میں تیزی سے پھیل جانے کے باعث محمد ضمیر راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ معصوم بچے کی اچانک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا،