نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں ایک سالہ بچے نے زہریلے سانپ کو کاٹ کر مار ڈالا، بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔بھارتی ریاست بہار کے ضلع ویسٹ چمپارن میں ایک حیران کن اور ناقابل یقین واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک سالہ بچے نے کھیلتے ہوئے ایک زہریلے کوبرا سانپ کو کاٹ کر مار ڈالا، خوش قسمتی سے بچہ زندہ بچ گیا، اس کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ننھا گووندا اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ تقریبا دو فٹ لمبا کوبرا سانپ گھر میں داخل ہو گیا، بچے نے سانپ کو کھلونا سمجھا اور اسے پکڑ کر اپنے منہ میں لے لیا، جس کے بعد اس نے سانپ کو اس زور سے کاٹا کہ سانپ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔