چوری شدہ موٹر سائیکلیں پارٹس میں توڑ کر فروخت کرنے والے 2 ملزم دھر لیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر) بھاٹی گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی منظم گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے اور بعد ازاں انہیں پارٹس میں تقسیم کر کے فروخت کر دیتے تھے۔ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس کو لوہے کے گوداموں میں پریسنگ کریش کے ذریعے تلف بھی کرتے تھے تاکہ شناخت ممکن نہ رہے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل کے پارٹس رکشہ میں چھپا کر مختلف مقامات تک منتقل کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے زیر استعمال رکشہ کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت تنویر اور بلال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل، 16 چیسیز، انجن، ٹائر، سلنسر، اسلحہ اور موبائل فون بر آمد کر لیے گئے ہیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ایس پی سٹی عاطف امیر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ توصیف خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے م ئوثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔