معرکہ حق تقریبات، ریلیوں کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ

 آئی جی عبدالکریم کی زیر صدارت اہم اجلاس، لاہور سمیت صوبہ بھر کے انتظامات کا جائزہ
لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں معرکہ? حق کے سلسلے میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منعقد ہونے والی تقریبات، ریلیوں اور دیگر پروگرامز کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب محمد علی نیکوکا را، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، اے آئی جی آپریشنز پنجاب زاہد نواز مروت اور اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی قاضی فاروق سلطان شریک ہوئے جبکہ سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سا ئوتھ پنجاب، آر پی اوز، ڈی پی اوز سمیت دیگر سینئر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دشمن کے خلاف فیصلہ کن کامیابی پر پاک فضائیہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہحق کی تقریبات، ریلیوں اور دیگر پروگرامز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور پنجاب پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس ہائی الرٹ رہے اور ملک دشمن عناصر، مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز ضلعی انتظامیہ اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل کو آرڈینیشن میں رہیں جبکہ سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے معرکہ حق کی تقریبات کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس ٹیمیں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں جبکہ ٹریفک کے بہاو کو برقرار رکھنے کیلئے اضافی وارڈنز بھی تعینات کیے گئے۔ انہوں نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ اپنے دفاتر اور پولیس لائنز میں بھی معرکہ? حق کے تناظر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔