2347 اہلکار تعینات، فیصل کامران کا دورہ، فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) مسیحی برادری کی دعائیہ تقریبات کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور گرجا گھروں کی حفاظت کے لیے 2347 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران خود فیلڈ میں موجود رہے اور کینٹ و گلبرگ کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ انتظامیہ سے ملاقات کر کے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائی جا رہی ہے اور لاہور پولیس بلا تفریق اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی کے لیے پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں، حکام کے مطابق دعائیہ تقریبات کے دوران فول پروف سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔