محسن نقوی کا ایک روزہ دورہ، ڈھاکا پہنچ گئے

محسن نقوی کا ایک روزہ دورہ، ڈھاکا پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا پہنچ گئے.

محسن نقوی ایک روزہ دورے پر ڈھاکا پہنچے ہیں، جہاں وہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے اور ایشیاء کپ پر بات چیت کریں گے۔وہ بی سی بی کی ایڈ ہاک کمیٹی کے سربراہ تمیم اقبال سے بھی ایشیاء کپ کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔اس کے علاوہ، محسن نقوی پاکستان اور بنگلہ دیش کے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل بھی دیکھیں گے۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش 2027ء کے ایشیاء کپ کا میزبان ہے۔