ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ محبوب علی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ محبوب علی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ محبوب علی ٹریننگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق وہ میچ سے قبل گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروا رہے تھے۔محبوب علی کو موقع پر سی پی آر دی گئی، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔واضح رہے کہ آج سلہٹ میں ڈھاکا کیپیٹلز اور راج شاہی واریئرز کے درمیان میچ بھی کھیلا گیا۔