محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے، ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا

محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے، ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک: ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے صدر محسن نقوی بنگلہ دیش پہنچ گئے، جہاں وہ اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

محسن نقوی کی ڈھاکا آمد پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر آمین الاسلام نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایشیاء کپ 2025ء کے شیڈول اور میزبان ملک کے تعین پر غور کیا جائے گا۔

اے سی سی اجلاس اور عشائیہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل میٹنگ 24 جولائی کو ڈھاکا میں منعقد ہو رہی ہے۔ اجلاس کے موقع پر آج شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

بھارت کا اجلاس میں شرکت سے انکار
واضح رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، تاہم اس نے تاحال اجلاس میں شرکت یا ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تصدیق نہیں کی۔ بھارت نے اس سے قبل بھی ڈھاکا میں منعقدہ اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

اہم فیصلے متوقع
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایشیا کپ کے انعقاد، تاریخوں، وینیو اور فارمیٹ سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، جن کا تعلق نہ صرف ACC رکن ممالک بلکہ عالمی کرکٹ پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔