آئینی عدالت کا حکومت کیخلاف پہلا بڑا فیصلہ ‘ زیرتعمیر عمارتوں پر ٹیکس کالعدم قرار

عدالت نے سیکشن 7 ای کی بحالی کیلئے دائر ایف بی آر کی اپیلیں خارج کر دیں‘سیکشن 7 ای کے تحت ایف بی آر کے اٹھائے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم قرار دیدیئے
 ایسے پلاٹوں پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا تھا جو زیراستعمال نہیں تھے‘اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس نے 7 ای کو آئین کے مطابق قرار دیا تھا‘چیف جسٹس امین الدین نے مختصر فیصلہ سنادیا
 اسلام آباد (آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے حکومت کیخلاف پہلا بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7 ای کوکالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔عدالت نے سیکشن 7 ای کی بحالی کیلئے دائر ایف بی آر کی اپیلیں خارج کر دیں۔سیکشن 7 ای کے تحت ایف بی آر کے اٹھائے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم قرار دے دیے گئے۔سیکشن 7E کے تحت ایسے پلاٹس پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا تھا جو زیراستعمال نہیں تھے۔پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس نے 7E کالعدم قرار دی تھی۔اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس نے 7E کو آئین کے مطابق قرار دیا تھا۔آئینی عدالت نے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس کیخلاف شہریوں کی اپیلیں منظور کیں وفاقی آئینی عدالت نے 7E سے متعلق کیس کا فیصلہ 30 اپریل کو محفوظ کیا تھا۔عدالتی فیصلے سے رئیل سٹیٹ سیکٹر کو براہ راست فائدہ پہنچے گا