ساہیوال (خصوصی رپورٹ)زیرتعمیر پیربخاری قبرستان روڈ کو ٹھیکیدار نامکمل چھوڑ کر 3 ماہ سے غائب ، روڈ پر چھڑکا ئو نہ ہونے کی وجہ سیہر طرف مٹی، گرد ہر وقت اڑتے رہنے سے شہری الرجی اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، مریض اور کاروبار کرنے والے دکاندار بھی سخت پریشان ہیں۔شہریوں نے وزیراعلی ٰپنجاب، کمشنر ساہیوال، ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ پیر بخاری قبرستان روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر چھڑکا ئو کیا جائے۔