سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیساتھ سی ڈی اے اور میٹرولولیٹن سٹی کی اپیلیں منظور کرلیں آئینی عدالت نے حکم امتناعی بھی ختم کردیا
فیصلے میں کئی نکات کو مدنظر نہیں رکھا گیا، نظرثانی درخواست دائر کرنے پر بھی عدالت نے غصہ کیا، فیصلے میں وہ کچھ لکھا گیا جس کا فسانے میں ذکر نہ تھا
ہم نے جذباتی فیصلہ نہیں کرنا‘ فیصلہ پڑھا تو اندازہ ہوا بہت کچھ عدالتی کارروائی سے باہر کا لکھا گیا:جسٹس حسن اظہر رضوی کے ریمارکس
ا سلام آباد( آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ گرانے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوے سی ڈی اے اور میٹرولولیٹن سٹی کی اپیلیں منظور کرلیں،وفاقی آئینی عدالت نے حکم امتناعی بھی ختم کردیا۔ عدالت نے کہاکہ ملکیت کا فیصلہ ٹرائل کورٹس عدالتی آبزرویشنز سے متاثر ہوئے بغیر کرے گی،وفاقی آئینی عدالت نے ٹرائل کورٹ کو مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ انتظامی معاملات کا فیصلہ متعلقہ ریگولیٹری باڈیزکریں گی۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا سپریم کورٹ فیصلے میں کئی نکات کو مدنظر نہیں رکھا گیا، نظرثانی درخواست دائر کرنے پر بھی عدالت نے غصہ کیا، فیصلے میں وہ کچھ لکھا گیا جس کا فسانے میں ذکر نہ تھا،ہم نے جذباتی فیصلہ نہیں کرنا۔ فیصلہ پڑھا تو اندازہ ہوا بہت کچھ عدالتی کارروائی سے باہر کا لکھا گیا۔وکیل احسن بھون نے کہاکہ عدالت نے کیس بہت اچھے سے پڑھا ہے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ عدالت میں ہماری تعریفیں نہ کریں،جو سماعت ہوئی وہی حکم دیں گے،الف لیلیٰ کی کہانی فیصلے میں نہیں لکھیں گے۔