اسلام آباد(آن لائن )ترکیے کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کو مبارکبادپیش کی ہے ،وفاقی آئینی عدالت سے جاری اعلامیے میں بتایاگیاہے کہ قادر اوزکایا نے جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا پہلا چیف جسٹس بننے پر مبارکباد پیش کی،مجھے یقین ہے جسٹس امین الدین خان کی قیادت میں آئینی عدالت انصاف اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی، ترکیے کی آئینی عدالت کے صدر نے پاکستان اور ترکیے کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا، قادر اوزکایانے کہاکہ پاکستان اور ترکیے کی عدلیہ میں طویل عرصے سے قانونی تعاون موجود ہے