دشمن کی تمام تنصیبات پاک فضائیہ کے نشانے پرتھیں:ایئر چیف

قومی دفاع میں فضائیہ کا کردار تاریخی ہے ،دشمن کو  سرینگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا
 پاکستان کے سائبر شاہینوں نے دشمن کی سائبر سکیورٹی کو تباہ کر دیا:   معرکہ حق کی تقریب  سے خطاب 
اسلام آباد(آئی این پی )ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ قومی دفاع میں فضائیہ کا کردار تاریخی ہے، سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا، دشمن کو سرینگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا، فضائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے  ایئرہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب  منعقد ہوئی۔اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کابھرپوراورمنہ توڑجواب دیا، پہلگام فالزفلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے پاکستان پربے بنیادالزام لگایا، پاکستان نے بھارت کوغیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا، پاک فضائیہ نے دشمن کو دندان شکن شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا، سرینگرسے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کوسبق سکھایا، قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سائبر شاہینوں نے دشمن کی سائبر سکیورٹی کو تباہ کر دیا، بھارتی فضائیہ کو عبرتناک اور تذلیل سے بھرپور شکست دی