اتحادی ہونے کے باوجود امریکہ کا ایٹمی پروگرام پر انگلیاں اٹھانا سمجھ سے بالاتر ہے : عامر حسن
اسلام آباد (بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں) پیپلزپارٹی رہنماؤں نے کہا ہے پاکستان اندرونی اور بیرونی طور پر دشمن کے نشانے پر ہے۔ ایٹمی پروگرام ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے تاہم امریکہ کا اس پر انگلیاں اٹھانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان نے بیرسٹر عامر حسن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہووے کہا بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز چند اہم باتیں کیں۔ پاکستان اندرونی اور بیرونی طور پر دشمن کے نشانے پر ہے۔ ہمار ا ایٹمی پروگرام ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔تاہم اس پر انگلیاں اٹھائی جا ر ہی ہیں۔ بیرسٹر عامر حسن نے کہا ہم کوئی غلام ہیں جو کسی کی طرف دیکھیں۔ پی ٹی آئی خدمت گزاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ضرور کریں لیکن پاکستان پہلے ہے۔ ا