’’دانیہ سے شادی بدنامی کے ڈر سے کی، محبت کبھی نہیں کی‘‘؛ حکیم شہزاد

’’دانیہ سے شادی بدنامی کے ڈر سے کی، محبت کبھی نہیں کی‘‘؛ حکیم شہزاد

ویب ڈیسک: مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ ایک بار پھر تنازع کی زد میں آگئی ہیں، اس بار وجہ اُن کے موجودہ شوہر حکیم شہزاد کا ایک پوڈکاسٹ انٹرویو ہے، جس میں انہوں نے دانیہ سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کیے۔

 حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ انہوں نے دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی، شادی صرف بدنامی سے بچنے کے لیے کی۔ ان کے اس بیان نے انٹرنیٹ صارفین کو مشتعل کر دیا۔حکیم شہزاد نے انکشاف کیا کہ دانیہ اور اس کی والدہ قانونی مشورے کے لیے ان کے پاس آئیں، لیکن لوگوں کی باتوں سے بچنے کے لیے انہیں نکاح کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ "محبت نہیں کی، بس عزت بچانے کے لیے شادی کی"۔ اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا اور اسے دانیہ کے لیے توہین آمیز قرار دیا۔صارفین نے کہا کہ اگر حکیم شہزاد واقعی شریف گھرانے سے ہوتے تو اس طرح سرِعام بیوی کی عزت اچھالنے سے گریز کرتے۔ کچھ نے لکھا کہ حکیم شہزاد کی موجودہ شہرت دانیہ کی وجہ سے ہے، اور اب وہ اسی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ایک صارف نے کمنٹ کیا، "جو تھوڑی بہت عزت ہے، وہ بھی تم نے خود ہی گنوا دی۔"یہ انکشافات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب دانیہ شاہ پہلے ہی متعدد تنازعات سے دوچار ہیں، اور اب سوشل میڈیا پر اس نئے معاملے نے مزید سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ کیا یہ تعلق محض مفاد یا وقتی مصلحت کا نتیجہ تھا؟