ای پولیس ایپ کی مدد سے37529 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک
لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ کی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظر72 گھنٹے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے موبائلز سکواڈ نقل و حمل کے دوران چیکنگ پر19 اشتہاری اور7 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا گیاناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے37529 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا ترجمان موبائلز کے مطابق داخلی و خارجی راستوں پر 7692 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیاچیکنگ کے دوران 2 ملزمان کے قبضہ سے پستول،گولیاں و میگزینز برآمد کر لئے گئیسیاہ پیپر،نیلی بتی والی 150 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیںایس پی موبائلز ارسلان زاہدکے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس ایپ سے اشتہاریوں اور مجرمان کی شناخت جاری ہیایپ کی مدد سے اب تک 15 سے زائد کچہ کے ڈاکوؤں اور اشتہاریوں کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے