زرتاج گل کو آزادی مارچ سے متعلق دونوں مقدمات میں بریت مل گئی

زرتاج گل کو آزادی مارچ سے متعلق دونوں مقدمات میں بریت مل گئی

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے خلاف آزادی مارچ سے متعلق درج دونوں مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں الزامات سے بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا، جس کے بعد زرتاج گل کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں آزادی مارچ کے دوران دو مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں اب انہیں بری کر دیا گیا ہے۔