روم(خصوصی رپورٹ) اٹلی سے آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے کوآرڈینٹر قمر ریاض خاں نے چودھری عبدالرحمان، مہر غضنفر علی اور محمد عبداللہ خان کے ساتھ لاہور میں پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز شریف سے ملاقات کی، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے دیار غیر میں مقیم ہموطنوں کی پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے قمر ریاض خاں کی پارٹی کے لئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آپ جیسے مخلص ساتھی مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف کا قیمتی اثاثہ ہیں۔