جے 10 بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں بھاری اضافہ ‘فرانسیسی کمپنی کے شیئرز میں کمی

 لاہور(آئی این پی )پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے جانے کے بعد چین کی معروف دفاعی کمپنی چینگدو ایرو اسپیس کارپوریشن کے شیئرز میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ کمپنی جدید J-10C لڑاکا طیارے تیار کرتی ہے، جو پاکستان ایئر فورس کے بیڑے کا اہم حصہ ہیں جبکہ رافیل طیارے گرنے کے بعد طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئر ز میں کمی ہو گئی