امریکن بٹ کوائن کے شیئرز میں 60 فیصد اضافہ

واشنگٹن (آئی این پی ) ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ کی کمپنی امریکن بٹ کوائن  کے شیئرز، گریفون ڈیجیٹل مائننگ کے ساتھ شراکت کے چند گھنٹوں میں 60 فیصد بڑھ کر قیمت 6.90 ڈالر سے 11 ڈالر تک جا پہنچی۔امریکن بٹ کوائن نے 2.1 بلین ڈالر کی نئی ایکویٹی ریزنگ کا منصوبہ بنایا ہے، تاکہ بٹ کوائن مائننگ آپریشنز کو وسعت اور کمپنی کے بٹ کوائن ہولڈنگز میں اضافہ کیا جا سکے۔ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ کی کمپنی اب تک 2,443 بٹ کوائنز اپنے خزانے میں جمع کر چکا ہے، جن کی موجودہ قیمت 160 ملین ڈالر سے زائد ہے۔