منارا منرلز منصوبے میں 9ارب ڈالر کے عوض 10سے 20فیصد حصص خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے،رپورٹ
اسلام آباد (آئی این پی ) سعودی کان کنی کی کمپنی منارا منرلز پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے میں 50کروڑ سے ایک ارب ڈالر کے عوض 10سے 20فیصد حصص خریدے گی۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق منصوبے کی لین دین کی بات چیت کے حوالے سے واقف ذرائع نے بتایا ہے کہ منارا منرلز حکومت پاکستان سے ریکوڈک منصوبے میں شیئرز خریدے گی۔منارا منرلز کے عہدیداروں نے گذشتہ سال مئی میں ریکوڈک کان میں حصص خریدنے کے بارے میں بات چیت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا اس کمپنی کے پاس پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر اس منصوبے کی ملکیت ہے۔رپورٹ کے مطابق منارا منرلز منصوبے میں 9ارب ڈالر کے عوض 10سے 20فیصد حصص خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔