پیرس(آئی این پی )سوئس شہر داس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، مشہور فلمی کردار جیمز بانڈ کے انداز میں پہنچے جہاں ان کی تقریر سے زیادہ ان کے ایوی ایٹر سن گلاسیز (دھوپ کے چشمے) نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی, میکرون کے اس انداز نے پورے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس انداز کی تعریف کی اور اس پر پرمزاح تبصرے بھی کئے۔ دوسری طرف، کئی صارفین ان کے ٹام کروز جیسے انداز کے پیچھے چھپی وجہ تلاش کرنے میں مصروف رہے, کچھ نے تو یہاں تک اندازہ لگایا کہ شاید ورزش کے دوران صدر زخمی ہوگئے ہیں