پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز کی قیمت 22 ہزار روپے تک پہنچ گئی
کراچی (آئی این پی )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے کلاس بی شیئرز کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران 18 ہزار روپے کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے ، قیمت 4 ہزار روپے سے بڑھ کر 22 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ شیئرز میں غیرمعمولی تبدیلی پر اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے جواب طلب کرلیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز میں اچانک غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، ایک ماہ کے دوران پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کے فی شیئر کی قیمت 22 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے