تمام محکموں اور انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ ، آئندہ احکامات تک سٹیشن نہ چھوڑنے کی ہدایت
پشاور (آئی این پی )بھارت کی جانب سے جارحیت کے تناظر میں خیبرپختونخوا حکومت نے فوری طور پر تمام فیلڈ فارمیشنز، ایمرجنسی سروسز اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گندا پور نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قومی یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ وفاق اور افواج پاکستان کے ساتھ خیبر پختونخوا ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ پیشگی تیاری کے تمام پروٹوکول فوری طور پر فعال کیے جائیں۔محکمہ داخلہ نے تمام ضلعی ایمرجنسی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کو فوری فعال کرنے کی ہدایت دی ہے،