فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ ، جوان مختلف مارکیٹوںمیں تعینات

تجارتی مراکز، مارکیٹوں میں خواتین وبچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے: ایس پی شاہ میر خالد
لاہور(کرائم رپورٹر)فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ ایف پی یو کی ماہ صیام میں خصوصی ذمہ داریاں ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کے جوان لاہور کی مختلف مارکیٹوں اوربازاروں میں تعینات کیے گئے ہیں ماڈل بازاروں اور مارکیٹوں میں خریداری کے دوران بالخصوص بچوں اورخواتین کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ ماہ صیام میں افطاری کے بعد بدستور مارکیٹوں میں موجود رہیں گے۔فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ ماہ رمضان میں ایس او پی کے مطابق فرائض انجام دے گافرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کا بنیادی مقصد تجارتی مراکز و دیگر مارکیٹوں میں خواتین وبچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ماہ رمضان المبارک میں کرائم کی روک تھام کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ماہ رمضان میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔