داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ، تحفظ کیلئے پرعزم :ڈی آئی جی فیصل کامران
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس صوبائی دارلحکومت میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔پولیس سب کی، کسی تفریق کے بغیر شہریوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ جوزف چرچ، ڈان باسکو چرچ اور سینٹ میری چرچ انارکلی سمیت شہر کے مختلف گرجا گھروں کے دورہ کے دوران کیا۔گرجا گھروں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔سکیورٹی پلان کے تحت 1876 جوان چرچ سیکورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔ فیصل کامران نے کہا کہ گرجا گھروں میں واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال سے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ یقینی بنائی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر سپر وائزری افسران چیکنگ کے لیے فیلڈ میں موجود رہے۔ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو چیک کیا اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا گیا۔ حساس گرجا گھروں میں پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز بھی تعینات کیے جائیں۔ڈولفن سکواڈ،پی آر یوودیگر پٹرولنگ ٹیمیں گرجا گھروں کے اطراف موثر گشت یقینی بنائیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے مزید کہا کہ لاہور پولیس مذہب و مسلک سے بالاترہوکر اپنے ہم وطنوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔