لاہور(کرائم رپورٹر)لندن سے آئی کرسٹینا بھی فرینڈلی پٹرول یونٹ کی فین نکلی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق مس کرسٹینا ٹورسٹ ہیں، لاہور شاہی قلعہ دیکھنے کے لیے آئی تھیں سیر و تفریح کے دوران اپنے ٹورسٹ گائیڈ سے الگ ہو گئی تھیں۔برٹش خاتون نے موقع پر موجود فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کی ٹیم کو معاملہ سے آگاہ کیا۔فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے برٹش خاتون کی ٹیم و ٹورسٹ گائیڈ کو گریٹر اقبال پارک سے ڈھونڈ نکالا۔کرسٹینا سیر و تفریح کے دوران ہی شاہی قلعہ سے گریٹر اقبال پارک پہنچ گئی تھیں۔اپنی ٹیم ملنے پر کرسٹینا و ٹورسٹ گائیڈ انجم بٹ نے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔