روٹس کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن، انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے گا: علی رضا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی زیر صدارت یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ21 رمضان المبارک کے مرکزی جلوس کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیامیٹنگ میں اے ایس پی راحیلہ اقبال,ایس ایچ او اکبری گیٹ اوز منتظمین اور بانی مرکزی جلوس سمیت تاجر کمیونٹی اور سیاسی سماجی وامن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق اکبری گیٹ تھانہ میں ہونے والی میٹنگ میں مرکزی جلوس یوم شہادت حضرت علی کے سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیاشرکا میٹنگ اور منتظمین جلوس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے یوم علی کے حوالے سے سیکورٹی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ شہادت حضرت علی کا مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرون شہر سے برآمد ہو کر روائتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ اختتام پزیر ہوتا ہے،اسلام ہمیں محبت اور امن کا درس دیتا ہے لاہور کے مرکزی جلوس یوم شہادت حضرت علی کے انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے گایوم شہادت علی کے جلوس کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی روٹس کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں سیکورٹی سے متعلق درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کریں گے،منتظمین جلوس حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے،شرکاء میٹنگ کی طرف سے سیکورٹی معاملات میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی،امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں،شہادت حضرت علی کے سلسلہ میں ہونے والی تمام مجالس و جلوسوں کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی،