اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات، شہریوں کو متبادل راستوں کی معلومات دی گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور ٹریفک پولیس نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات اور پروگرامز کے لیے فول پروف ٹریفک انتظامات کئے گئے۔ ایس ایس پی سٹی اور صدر زونز کی نگرانی میں اضافی ٹریفک نفری اور ٹریفک ریسپانس یونٹ تعینات رہے، جبکہ مال روڈ، پریس کلب، ٹا ئون ہال، استنبول چوک، جلو موڑ اور واہگہ سمیت اہم مقامات پر اضافی اہلکار ڈیوٹی سرانجام د یتے رہے۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ریلیوں کی صورت میں شہریوں کو متبادل راستے فراہم کئے گئے اور کسی بھی سڑک کو مکمل طور پر بند نہیں رکھا گیا۔ لاہور ٹریفک پولیس شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی جبکہ ٹریفک کی صورتحال اور متبادل راستوں سے متعلق شہریوں کو راستہ ایپ، راستہ ایف ایم اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بروقت آگاہ رکھا گیا