پی ایس ایل 11: کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 کے کراچی میں منعقدہ میچوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل 11: کھلاڑیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی،کراچی میں پی ایس ایل 11 کا انعقاد کے حوالے سے کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ تمام میچز حکومت پاکستان کی قومی کفایت شعاری پالیسی کے مطابق منعقد ہوں گے۔اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسی کو میچ  اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ میڈیا کو کوریج کی اجازت ہو گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈی آئی جی سیکورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کمشنر کو تفصیلی بریفننگ دی۔