یومِ شہادت حضرت علی ؑ ، جلوس کو فول پروف سیکیورٹی

ایس ایچ اوز کو جلوس کے روٹ کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں
 لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی بلال احمد کی زیر صدارت اندرون سٹی کے تمام ایس ایچ اوز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کرائم کی مجموعی صورتحال، پولیس کارکردگی اور 21 رمضان المبارک کو یومِ شہادت حضرت علیٓ کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیاترجمان پولیس کے مطابق اجلاس میں ایس ایچ اوز کو جلوس کے روٹ کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں اور ہدایت کی گئی کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے واضح کیا کہ یومِ شہادت حضرت علی کے جلوس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور روٹس کے گرد و نواح میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مقیم افراد، دکانداروں اور کرایہ داروں سے شورٹی بانڈ لیے جائیں جبکہ اپنے اپنے علاقوں میں رہائش پذیر کرایہ داروں کا مکمل اندراج یقینی بنایا جائیسیکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور جلوس کے منتظمین سے ملاقاتیں کر کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ یومِ شہادت حضرت علیٓ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تمام مجالس اور جلوسوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی