مساجد‘امام بارگاہوں‘مدارس کو فول پروف سکیورٹی دی جائے:مفتی تقی عثمانی

خودکش حملہ افسوسناک‘خون ریز کارروائیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مترادف ہیں
کراچی(آئی این پی )وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدرمولانا انوار الحق، ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری اوردیگر نے اسلام آباد امام بارگاہ میں ہونے والے خود کش حملے کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا ۔جاری مشترکہ بیان کے مطابق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ دین اسلام بے گناہ لوگوں کی جان لینے اور خون بہانے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ، مساجد،امام بارگاہوں اور مدارس میں ایسی وارداتیں کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خون ریز کارروائیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مترادف ہیں۔