میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کے شہریوں کی جانب سے سحر اور افطار کے وقت گیس لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حوالہ دیتے ہوئے مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی سے درخواست کی کہ وہ کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا بہتر انداز میں ادائیگی کریں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے عوام وزیراعظم سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں اور ساتھ مل کر وفاقی حکومت سے کے فور منصوبے اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ حاصل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوریوں، خاص طور پر حب ریور روڈ پر کھمبوں کی چوری اور اسٹریٹ لائٹس چوری کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں انہوں نے ایس ایس پی سینٹرل کو ہدایات دی ہیں کہ لائٹ چوری کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مرتضیٰ وہاب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر گداگری کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور چارجڈ پارکنگ سے ہونے والی آمدنی سے متعلق بھی انہوں نے معلومات فراہم کی، جس کے مطابق اس سے شہر کو ساڑھے 5 کروڑ روپے کی آمدنی ہو رہی ہے۔انہوں نے ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔