پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی اپنے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر بعض صارفین نے تنقید اور اعتراضات کا اظہار کیا ہے۔
میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں حرا مانی کو سیٹ پر صوفے پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ میک اپ آرٹسٹ ان کا میک اپ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ نے حرا مانی کے لیے تعریفی کلمات بھی کہے، جبکہ ایک موقع پر انہیں اداکارہ کی پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔حرا مانی اور ان کے میک اپ آرٹسٹ کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا کے بعض صارفین نے دونوں کے انداز پر اعتراض کیا۔ ایک صارف نے دونوں کو ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھنے کا مشورہ دیا، جبکہ ایک اور صارف نے میک اپ آرٹسٹ کے انداز پر ناراضی کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے تبصرے صارفین کی ذاتی آرا ہیں، جبکہ حرا مانی کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔