وادیٔ نیلم: آٹھ مقام میں موسم صاف، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت جاری

وادیٔ نیلم: آٹھ مقام میں موسم صاف، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت جاری

وادیٔ نیلم کی تحصیل آٹھ مقام میں موسم صاف ہونے کے باوجود بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے۔

شاہرات ڈویژن نیلم کے ترجمان کے مطابق، مرکزی شاہراہ کیل تک ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے، تاہم برفانی تودے گرنے کی وجہ سے گریس، شونٹھر، سرگن، لوات بالا ویلیز سمیت کئی رابطہ سڑکیں ابھی تک بند ہیں۔سڑکوں کی بندش کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اشیائے خور و نوش کی کمی پیدا ہو گئی ہے اور لوگ پیدل سفر کرنے یا مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال لے جانے پر مجبور ہیں۔ اس مشکل صورتحال کا حل نکالنے کے لیے پاک فوج کے تعاون سے سڑکوں کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔محکمہ شاہرات کے ترجمان نے بتایا کہ کیل تا اوبٹ مرکزی شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں کی بحالی کے لیے مزید 4 دن لگ سکتے ہیں، جس کے بعد ان سڑکوں پر ٹریفک کی روانی ممکن ہو سکے گی۔ اس وقت سڑکوں کی بندش کے باعث مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں پہنچنا انتہائی ضروری ہے۔