وادیٔ نیلم میں موسمی حالات کا اثر، بارش، برف باری اور بجلی کی بندش

وادیٔ نیلم میں موسمی حالات کا اثر، بارش، برف باری اور بجلی کی بندش

وادیٔ نیلم کی تحصیل اٹھ مقام میں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سیاحتی مقامات جاگراں، لوات بالا، اڑنگ کیل اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری ہو رہی ہے۔

 موسلادھار بارش سے دریائے نیلم اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ چکا ہے۔بارش اور برف باری کے اثرات کے باعث کیل اور سرگن پاور ہاؤسز بند ہو گئے ہیں جبکہ سب ڈویژن شاردہ میں بجلی معطل ہے۔ شاہراہِ نیلم پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی آمدورفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔اٹھ مقام میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہیں، جس کے باعث شہریوں کو انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔