سینیٹر اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈرز جاری

سینیٹر اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈرز جاری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کی ایوان بالا کے آج ہفتہ 8 مارچ 2025 کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔یہ پروڈکشن آرڈرز اسلام آباد ہائی کورٹ کی سماعت کے بعد جاری کیے گئے، جس میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز کی درخواست کی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔درخواست گزار نے وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، سیکرٹری سینیٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا تھا، جن میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، سپرنٹنڈنٹ لاہور جیل اور آئی جی اسلام آباد بھی شامل ہیں۔