پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دیہی خواتین کے درمیان اپنی موجودگی کا اظہار کیا اور ان کے خوابوں کو حقیقت بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دیہی خواتین کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی مستحق ہے۔صبا قمر نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر انہیں اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کا موقع نہ ملتا تو وہ اس مقام پر کبھی نہ پہنچ پاتیں، جہاں وہ آج ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر لڑکی کو اس کی صلاحیتوں پر یقین کرنے، حمایت کرنے اور بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ وہ اس سال یونیسیف کی ’گرل گولز‘ مہم میں بھی شامل ہو رہی ہیں، جس کا مقصد لڑکیوں کی قیادت پر یقین کرنا، ان کی آواز سننا اور انہیں ایسے مواقع فراہم کرنا ہے جو ان کے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کر سکیں۔